اٹھائیس مئی ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہری دن ہے جب پاکستان نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم ایک خودمختار، باوقار اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں۔۔۔

عرفان علی عرفان علی

اٹھائیس  مئی ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہری دن ہے جب پاکستان نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم ایک خودمختار، باوقار اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں۔۔۔


یومِ تکبیر کے تاریخی موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھائیس  مئی ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہری دن ہے جب پاکستان نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم ایک خودمختار، باوقار اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں۔۔۔


یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ دن نہ صرف ہماری قومی غیرت کی علامت ہے بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے بھی فخر کا باعث ہے کیونکہ اسی دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔۔۔شرجیل انعام میمن نے اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد شہید بھٹو نے اپنے غیر معمولی وژن، جرات مندی اور سیاسی بصیرت سے رکھی۔۔۔انہوں نے کہا کہ عالمی دباؤ اور شدید مخالفت کے باوجود، شہید بھٹو نے اپنی تاریخی قیادت سے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے ناقابلِ تسخیر بنانے کی راہ ہموار کی۔ ان کا یہ تاریخی جملہ کہ "ہم گھاس کھا لیں گے مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے" آج بھی قومی غیرت، خودداری اور استقلال کی پہچان ہے۔۔۔شرجیل میمن کاکہناتھاکہ ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے والد کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملک کو جدید میزائل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا، جس سے پاکستان کا دفاعی نظام مزید مستحکم ہوا۔۔۔