عیدالاضحٰی کے موقع پر کراچی میں نمازعید کے سینکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے

عرفان علی عرفان علی

 عیدالاضحٰی کے موقع پر کراچی میں نمازعید کے سینکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے


عیدالاضحٰی کے موقع پر کراچی میں نمازعید کے سینکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ۔۔۔مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب،چئیرمین ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اور امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھی نمازعیدکراچی میں پڑھی ۔۔۔نمازعیدکےبعدشہرمیں سنت ابراہیمی کاادائیگی کاسلسلہ جاری ہے ۔

کراچی کی مساجدعیدگاہوں میں نمازعیدکاسلسلہ علی الصبح شرو ع ہوا ۔۔۔

سبیل والی مسجد،نشترپارک سمیت سینکٹروں مقامات پرنمازعیداداکی گئی ۔۔۔

مرکزی اجتماع پولوگراونڈمیں ہوا جہاں مئیرکراچی سمیت معززین شہرنےشرکت کی ۔۔۔

میڈیاسےگفتگومیں مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب نےکہاکہ  عیدالاضحیٰ کےموقع پر مجموعی طورپر ایک لاکھ ٹن سےزائد آلائشیں جمع ہوتی ہیں۔۔۔

 جنہیں جدید سسٹم کے تحت کلیکشن پوائنٹس سے اٹھا کر مخصوص ڈمپنگ سائٹس تک منتقل کیا جاتاہے۔۔۔

نئےصوبوں کےقیام پرایم کیوایم قیادت کوبھی جواب دےد یا کہا صوبہ کسی پارٹی چیئرمین کے مطالبے پر نہیں بن سکتا۔۔۔


مرتضیٰ وہاب،مئیرکراچی  نے کہاکہ ۔آئین میں توبلکل لکھاہواہےاورآئین میں طریقہ کاربھی ہے نا،آئین میں یہ تونہیں لکھاکہ خالدمقبول صدیقی صاحب کہیں گے اورصوبہ بن جائےگا۔۔۔یہ لکھاہےکیا ؟ یارپوچھاکرویہ سوال ان سے 

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نےبھی نمازعیدکراچی میں پڑھی ۔۔۔

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کاکہناتھاکہ آنے   بجٹ سے عام عوام کو ریلیف ملے گا ۔۔۔

میڈیاسےگفتگومیں ڈاکٹرفاروق ستارنےکہاکہ اشرافیہ کو ٹیکس دیکرقربانی دینی چاہیے۔۔۔


ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،چئیرمین ایم کیوایم پاکستان کہتے ہیں کہ اس وقت جو پاکستان کاحکمران طبقہ ہے اس کی قربانی کی ضرورت ہے ، اس وقت پاکستان کےایوان کو پاکستان کے عوام کانمائندہ ہوناچاہیےنہ کہ خاندانوں کاہوناچاہیے۔۔۔

ڈاکٹر فاروق ستار،سینئر مرکزی رہنما ایم کیوایم۔۔۔اشرفیہ کوقربانی دینی ہوگی ،انہیں بھی اس ملک کےمضبوطی اور استحکا م میں تعمیروترقی میں اس کی سلامتی اوردفاع میں اب اپناحصہ دیناہوگا۔۔۔

 نمازعیدکےبعد شہرمیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کاسلسلہ جاری ہے ۔۔۔جبکہ سڑکوں اور گلی محلوں سے آلائشیں اٹھانے کیلئے بھی عملہ متحرک ہے ۔۔۔