سندھ سے لوگ روزگار کے لئے کسی اور صوبے میں نہیں جاتے، دوسرے صوبوں سے لوگ سندھ میں روزگار کے لئے آتے ہیں، شرجیل انعام میمن

عرفان علی عرفان علی

سندھ سے لوگ روزگار کے لئے کسی اور  صوبے میں نہیں جاتے، دوسرے صوبوں سے لوگ سندھ میں روزگار کے لئے آتے ہیں، شرجیل انعام میمن

سندھ سے لوگ روزگار کے لئے کسی اور  صوبے میں نہیں جاتے، دوسرے صوبوں سے لوگ سندھ میں روزگار کے لئے آتے ہیں، شرجیل انعام میمن

سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران  سینئر صوبائی وزیر نے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کو مسترد کردیا اور کہاکہ دوسرے صوبوں میں حالات بہتر ہیں تو علاج کے لئے پورے پاکستان کے لئے کراچی کیوں  آتے ہیں، 

 ایس آئی یو ٹی میں 41 لاکھ 84 ہزار 690 لوگوں ںے علاج کروایا، 

5 لاکھ 28  ہزار لوگ ایسے تھے جو لوگ سندھ  سے نہیں تھے ، 

ایک لاکھ 17 ہزار خیبر پختونخواہ  کے افراد نے  ایس آئی یو ٹی سے علاج کروایا، جن کو صحت کارڈ  جاری کئے گئے، 

ہر چیز پر کمپرومائز ہو سکتی ہے لیکن صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا، 

15  ہزار 597 لوگ افغانستان سے علاج کروانے ایس آئی یو ٹی میں آئے، 

پنجاب میں ہسپتالیں ہونگی لیکن سندھ میں مفت علاج ہو رہا ہے، 

این آئی سی ایچ میں علاج کے لئے آنے والوں میں سے 3  ہزار 790 بچوں کا تعلق پنجاب سے تھا، 

جو لوگ یہ باتیں کرتے  ہیں کہ کچھ نہیں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہی خدمت ہے، 

سندھ سے لوگ روزگار کے لئے کسی اور  صوبے میں نہیں جاتے، دوسرے صوبوں سے لوگ سندھ میں روزگار کے لئے آتے ہیں،


واضح رہے کہ دی اکانومسٹ نے گلوبل سروے میں کہا کہ کراچی رہائش کیلیے دنیا کا چوتھا بدترین شہر ہے، دنیا کے ایک سو تہتر شہروں میں اس کا ایک سو ستر نمبر ہے۔سروے میں شہر صرف ڈھاکا، طرابلس اور دمشق سے کچھ ہی بہتر ہے، انڈیکس میں کراچی کا اسکور سو میں سے بیالیس تھا۔یہ واحد پاکستانی شہر ہے جو اس فہرست میں شامل کیا گیا جبکہ کوپن ہیگن کو رہنے کے قابل شہروں میں سرفہرست قرار دیا گیا، سروے صحت، انفرااسٹرکچر، تعلیم، ماحول اور استحکام کی بنیاد پر کیا گیا۔