کراچی ڈیفنس فیز فور میں ڈاکووں نے شہری سے گھر کی دہلیز پر تیس لاکھ روپے لوٹ لئے

عرفان علی عرفان علی

 کراچی ڈیفنس فیز فور  میں ڈاکووں نے  شہری  سے گھر کی دہلیز پر تیس  لاکھ روپے لوٹ لئے


کراچی ڈیفنس فیز فور  میں ڈاکووں نے  شہری  سے گھر کی دہلیز پر تیس  لاکھ روپے لوٹ لئے۔  


واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ،، جس میں  ڈاکووں کو لوٹ مار کرتے  دیکھا جاسکتا ہے۔شہری بدر کمرشل بینک سے رقم  لےکر گھر پر گاڑی سے اترتا ہی تھا،، کہ  تعاقب کرتے ڈاکو بھی پہنچ گئے۔  ایک ڈاکو نے  بیگ سے اسلحہ نکالا اور  گاڑی سے رقم سے بھرا تھیلا چھین لیا۔  واردات کے مقام پر شہریوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ملزموں نے شناخت چھپانے کے لئے کیپ، ماسک اور ہیلمٹ کا استعمال کیا۔