سابق صدر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کےخلاف درخواست پر تفتیشی افسر نے عدالت میں جواب جمع کرادیا

نزاہت خان نزاہت خان

 سابق صدر  عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کےخلاف درخواست پر تفتیشی افسر نے  عدالت میں جواب جمع کرادیا


سابق صدر  عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کےخلاف درخواست پر تفتیشی افسر نے  عدالت میں جواب جمع کرادیا۔


 سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل نے بتایا ملزمان انکوائری میں پیش نہیں ہو رہے۔درخواست گزاروں کو دو بار نوٹس جاری کئے،،، لیکن کوئی بھی پیش نہیں ہوا ۔عدالت انہیں اکاونٹ سے  دس لاکھ روپے نکالنے کا   عبوری ریلیف دے چکی ہے ۔ عارف علوی  کے وکیل  نے بتایا میرے موکل کو   پیسے استعمال کرنے سے روکا جارہا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے   جب آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے،، تو اس طرح کی مشکلات تو ہوں گی۔آپ اپنا اور دوسرے لوگوں کا وقت ضائع کررہے ہیں۔عدالت نے  سرکاری وکیل کی جانب سے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے سے استثنیٰ  دینے کی درخواست منظور کرلی۔درخواست کی سماعت اگست کےد وسرے  ہفتے تک ملتوی کردی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیشی پر تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کیا تھا۔