لیاری کے علاقے بغدادی میں چارجولائی کو زمین بوس ہونے سے قبل عمارت کی اندرونی فوٹیج چہرہ ڈیجیٹل نے حاصل کرلی ۔۔۔چہرہ ڈیجیٹل کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلرز پہلے ٹوٹنا شروع ہوئےاور کچھ ہی لمحوں بعد پوری عمارت زمین بوس ہو گئی۔۔۔
عینی شاہدین کے مطابق پلرز کے ٹوٹنے کی آوازیں آتے ہی عمارت کے نیچے گیرج میں موجود لوگ باہر بھاگےلیکن بیس مکانات پر مشتمل عمارت سے صرف چند ہی افراد باہر نکلنے میں کامیاب ہو سکے۔۔۔سانحے میں ستائیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔۔چہرہ ڈجیٹل موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلرز پہلے ٹوٹنا شروع ہوئے۔۔۔اور کچھ ہی لمحوں بعد پوری عمارت زمین بوس ہو گئی۔۔۔۔عمارت کے نیچے متعدد رکشے بھی پارک تھے، جنہیں بھی شدید نقصان پہنچا۔۔۔