کراچی میں صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

عدنان اطہر عدنان اطہر

 کراچی میں صوبائی  وزیر ترقیات و منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت  اجلاس منعقد ہوا


کراچی میں صوبائی  وزیر ترقیات و منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت  اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین اسمبلی فوری طور پر اپنی ترقیاتی اسکیمیں جمع کرائیں۔۔۔ جن کی مالیت پانچ سوملین روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے، جب کہ ترجیحاً اسکیمیں  تین سوملین روپے کے اندر اندر رکھی جائیں۔۔۔وزیر منصوبہ بندی نے ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی اسکیمیں جمعہ تک جمع کروانا ضروری ہے، تاکہ ان کا بروقت جائزہ لیا جا سکے اور منظوری کے لیے متعلقہ فورمز کو بھیجا جا سکے۔۔۔اجلاس میں قائم مقام چئیرمین پی اینڈ ڈی سجاد حسین عباسی،اراکین اسمبلی سمیتا افضال سمیت دیگرشریک ہوئے۔۔۔اجلاس میں سندھ کے سینیٹرز،اراکین قومی و صوبائی  اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کاجائزہ لیاگیا۔۔۔