سندھ کی وزارت ثقافت نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے بچوں کو اسکول کے اوقات میں کام نہ کرنے سے متعلق قانون تیار کرلیا نگراں وزیزیر ثقافت سندھ ڈاکٹر جنید علی شاہ کہتے ہیں کے خواہش ہے کے آرٹسٹ بچے اپنا کام اور تعلیم ساتھ ساتھ جاری رکھیں سندھ کے محکمہ ثقافت کا بڑا اقدام ۔۔۔ فنکاروں کے تحفظ کیلیے چلڈرن ڈرامہ انڈسٹری آرڈیننس اور سندھ ایکٹر رائلٹی ٓرڈیننس کے نام سے دو نئے قانون تیار۔۔۔ چلڈرن ڈرامہ انڈسٹری آرڈیننس کے تحت بچوں کے ورکنگ آور طے کیے جائیں گے ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے بچوں کو اسکول کے اوقات میں کام پر نہیں بلایاجائیگا بچوں کو رات دیر تک شوٹنگ اور ریکارڈنگ کیلیے نہیں روکا جائیگا بچوں کو اسکول کے اوقات اور رات دیر تک شوٹ پر ببلانے پر کارروائی ہے جنید علی شاہ کہتے ہیں کے سندھ ایکٹر رائلٹی آرڈیننس کے تحت فنکاروں کو تحفظ ملے گا پروڈکشن کمپنی اور فنکاروں کے درمیان معاہدے سے متعلق شکایت حل کرنے کیلیے کمیٹی قائم کی جائیگی فلم اور ڈرامہ کے سوشل میڈیا اور دیگر منافع میں سے فنکاروں کو رائلٹی دی جائےوزارت ثقافت میں رجسٹر ڈ فنکار رائلٹی سے متعلق کمیٹی سے رجوع کرسکتے ہیں۔ چلڈرن ڈرامہ انڈسٹری آرڈیننس ایکٹ سے انڈسٹری میں کام کرنے والے بچوں کی تعلیم میں خلل نہیں آئےگا چلڈرن ڈرامہ انڈسٹری آرڈیننس ککی خلاف ورزی پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس کارروائی کرے گی۔۔۔