سندھ میں امن و امان، انسداد دہشتگردی اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن پر نظرِ ثانی کے لیے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس سندھ اسمبلی میں ہوا

عمران عمران

 سندھ میں امن و امان، انسداد دہشتگردی اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن پر نظرِ ثانی کے لیے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس سندھ اسمبلی میں ہوا


سندھ میں امن و امان، انسداد دہشتگردی اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن پر نظرِ ثانی کے لیے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس سندھ اسمبلی میں ہوا۔ اجلاس میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔۔۔


کراچی میں سندھ اسمبلی میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ایف آئی اے، کسٹمز اور دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں انسداد دہشتگردی، غیر قانونی تارکینِ وطن، تجاوزات اور اینٹی ڈکیتی آپریشنز پر اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔صحافی کے سوال پر لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک سانحہ ہے، ہمیں اس پر تشویش ہے اور تدارک کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ذمہ دار افسران کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں اور کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔اداکارہ حمیرا کی لاش ملنے پر بھی وزیر داخلہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، اوراصل اسباب معلوم ہونے کے بعد ہی قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔۔