سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے صوبائی حکومت اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر سے ملاقات کر کے انہیں اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔پرنٹ میڈیا معاشرے میں شعور اجاگر کرنے اور جعلی خبروں کے خلاف عوام کو درست معلومات فراہم کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔