کراچی میں آٹھ ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کا جامع منصوبہ شروع کر رہے ہیں

عمران عمران

  کراچی میں  آٹھ ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کا جامع منصوبہ  شروع   کر رہے ہیں


وز یراعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ کا کہنا ہے  کراچی میں  آٹھ ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کا جامع منصوبہ  شروع   کر رہے ہیں۔۔  متعدد  منصوبوں کےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز اور وسائل کا حصول  ضروری ہے۔

وز یراعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ نے Pakistan Leadership Conversation 2025  میں شرکت کی۔


تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا سی پیک  کا دوسرا مرحلہ  سندھ کی   اقتصادی ترقی کے  لئے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔  ہزاروں ملازمتیں پیدا ہونے سے  معاشی استحکام  آئے گا۔


مراد علی شاہ،وزیراعلی سندھ(پہلی بار دنیا کی تاريخ میں ایسا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں  جہاں ہم تقریباً 1کروڑ20لاکھ لوگوں کو گھر فراہم کررہے ہیں  تقریباً20لاکھ گھر2020کے سیلاب میں تباہ ہوگئے تھے)

وزیراعلی  سندھ مراد علی شاہ  نے کہا کراچی میں تین مراحل میں  آٹھ ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کا جامع منصوبہ  شروع   کر رہے ہیں۔ سفری سہولیات کے ساتھ  فضائی آلودگی بھی کم ہوگی۔


مراد علی شاہ،وزیراعلی سندھ(ہم متعارف کرارہے ہیں الیکٹرک بسیں پہلے 500الیکٹرک بسوں کا  منصوبہ ہے، اسے 8ہزارتک لے جائیں گے)


ان کا کہنا تھا  ترقی میں حائل چیلنجوں  کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔  متعدد  ترقیاتی منصوبوں کےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز اور وسائل کا حصول  ضروری ہے۔