پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو گرفتار کیا

عرفان علی عرفان علی

 پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو گرفتار کیا


سینیٹ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا، لیکن ان کے دور میں سیاسی گرفتاریاں نہیں ہوئیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آصف زرداری نے 12 سال جیل میں گزارے اور ہمیشہ پارٹی رہنماؤں کو جیل جانے سے روکتے رہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی چھاؤنی پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی 9 مئی جیسے واقعات میں کوئی کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپوزیشن کو عزت دینے کی روایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے کبھی گالم گلوچ کی سیاست نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت عزت دینے سے مستحکم ہوتی ہے اور تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے باہر مخالفین کو دھمکیاں دینا غلط ہے، اور پیپلز پارٹی نے ایسا پہلے بھی نہیں کیا اور آج بھی نہیں کرے گی۔ مشرف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ وزراء مشرف کے ساتھ رہے اور ان کے لیڈر نے ریفرنڈم سائن کیا، جبکہ مشرف نے انہیں مسنگ پرسن بنا دیا تھا۔

بھارت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا، نعرے بازی کی اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے قریب پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی، جس کے باعث شیری رحمان کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑنی پڑی۔