تحریک انصاف کا نئے بلدیاتی
قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ۔ کل ٹھٹھہ، کوٹڑی، حیدرآباد میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف مختلف شہروں میں پریس کلبز کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ اپوزیشن
لیڈر سندھ اسمبلی احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کی قیادت کریں گے۔ حلیم عادل شیخ کا
کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے غیر جمہوری رویے کو عوام کے سامنے لانا ضروری ہے۔ سندھ
کے ہر شہر میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا
جائے گا۔ آخری احتجاج وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ہوگا۔ عوام پیپلزپارٹی کی سندھ دشمنی کے خلاف احتجاج میں
بھرپورطریقے سے شرکت کریں۔