پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 23 لاکھ 22 ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف پولیسنگ سروسز سے استفادہ کیا۔

عرفان علی عرفان علی

پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 23 لاکھ 22 ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف پولیسنگ سروسز سے استفادہ کیا۔


پنجاب پولیس کے خدمت مراکز سے 23 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی


پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید اور مؤثر ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں پیش پیش ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 23 لاکھ 22 ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف پولیسنگ سروسز سے استفادہ کیا۔

  • 10 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد نے جنرل پولیس ویری فکیشن کروائی
  • 5 لاکھ 63 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کیے
  • 2 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد نے کرایہ داری اندراج کروایا
  • 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے
  • 88 ہزار 935 افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا
  • 29 ہزار 358 شہریوں نے وہیکلز ویری فکیشن کی سہولت حاصل کی

ترجمان کے مطابق یہ اعداد و شمار پنجاب پولیس کی عوامی خدمت کے عزم اور ڈیجیٹلائزیشن کی کامیاب حکمت عملی کا مظہر ہیں۔ خدمت مراکز شہریوں کو سہل، شفاف اور فوری خدمات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔