کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے رینجرز کے زیراہتمام مزار قائد پر تقریب کا انعقاد


کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے رینجرز کے زیراہتمام مزار قائد پر تقریب کا انعقاد

کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے رینجرز کے زیراہتمام مزار قائد پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے  مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم   نےسماجی خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے

کراچی میں جشن آزادی کےموقع پر رینجرز کی جانب سے مزار قائد پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کےمہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم  تھے ۔ تقریب میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن آئی جی سندھ اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام  نے شرکت کی۔تقریب میں میزبانی کے فرائض معروف اداکار احسن خان نےسر انجام دئےجبکہ رفاقت علی نے حمدو نعت اور ملی نغمے پیش کئے۔تقریب کے دوران یوم آزادی کی حوالے سے ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔ ترجمان رینجرز کےمطابق تقریب میں کور کمانڈر کراچی نے  سماجی خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔ مولانا تقی عثمانی نے ملکی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔تقریب میں مولانا بشیر فاروقی، سینہ ختاری،مفتی نزیر جان نعیمی، نعمان احمد، سید محمد ،ظفر عباس، ڈاکٹر سیمی جمالی ، مولانا تقی عثمانی، مرحوم جنید جمشید کو بھی ایوارڈ دیا گیا جو ان کے بچوں نے وصول کیا