کراچی میں حالیہ بارش کے بعد وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔وزیر بلدیات نے نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔۔۔
کراچی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، ڈپٹی کمشنر جنوبی اور دیگر افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا ۔۔۔سعید غنی نےکلفٹن، پی آئی ڈی سی، سپریم کورٹ، پاکستان چوک اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ان مقامات پر فوری مشینری لگانے اور ایک سے دو گھنٹوں میں نکاسی آب مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔وزیر بلدیات نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے حکام سے بھی رابطہ کیااور ان علاقوں میں صفائی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی جہاں پانی کے بعد کچرا باقی رہ گیا ہے۔۔۔صوبائی وزیربلدیات نےکہاکہ ہماری پوری انتظامیہ، تمام بلدیاتی عملہ اور منتخب نمائندے بارش کے بعد سے سڑکوں پر موجود ہیں۔۔۔ایسا ہرگز نہیں کہ انتظامیہ نے کام نہیں کیا۔۔۔کچھ مقامات پر مشکلات ضرور تھیں، لیکن اب تمام اہم پوائنٹس پر پمپس لگا دیے گئے ہیں۔۔۔