ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا راوی پل شاہدرہ کا دورہ، حفاظتی اقدامات کا جائزہ
لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے راوی پل شاہدرہ اور گرد و نواح کے علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امدادی و حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے راوی ناکہ پر سیکیورٹی چیک کی اور متعلقہ تھانوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ فیصل کامران نے بتایا کہ راوی پل پر ٹریفک کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور شہریوں کی سہولت کے لیے فلائی اوور پر بلاوجہ ٹھہرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے دریائی علاقوں میں مسلسل گشت اور نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
۔