پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، پولیس کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، پولیس کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری

پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، پولیس کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری

لاہور: پنجاب کے مختلف دریاؤں میں طغیانی کے باعث شدید صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر پنجاب پولیس نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

اب تک 90,700 سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 82,200 مویشیوں کو بھی محفوظ علاقوں میں پہنچایا گیا ہے۔ صرف لاہور میں 5000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ متاثرین کی منتقلی کے لیے 700 سے زائد گاڑیاں اور 40 کشتیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں انخلا اور امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ عوام کو بروقت تحفظ اور سہولت فراہم کی جا سکے۔

۔