اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 197 تک پہنچ گئی
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلعی محکمہ صحت (ڈی ایچ او) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 6 دیہی اور 2 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 166 ہو گئی ہے، جبکہ شہری علاقوں میں یہ تعداد 31 تک پہنچ چکی ہے۔ مجموعی طور پر اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 197 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پانی جمع نہ ہونے دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔