بھارت کی شمالی ریاستوں میں مون سون بارشوں سے شدید تباہی، ریڈ الرٹ جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بھارت کی شمالی ریاستوں میں مون سون بارشوں سے شدید تباہی، ریڈ الرٹ جاری

بھارت کی شمالی ریاستوں میں مون سون بارشوں سے شدید تباہی، ریڈ الرٹ جاری


بھارت کی شمالی ریاستیں شدید مون سون بارشوں کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ریاست پنجاب، ہماچل پردیش، دہلی، اترپردیش اور اتراکھنڈ شدید متاثر ہیں۔


پنجاب کے 12 اضلاع میں سیکڑوں مکانات اور سڑکیں زیر آب آ چکی ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ فصلیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ دریائے راوی، ستلج اور بیاس میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ہے۔


ریاست ہماچل پردیش کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے، جہاں مختلف حادثات میں 320 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دہلی میں دریائے جمنا کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر چلی گئی ہے، نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کے باعث اسکولز اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔


چندی گڑھ میں سکھنا جھیل کے فلڈ گیٹ کھول دیے گئے ہیں جبکہ ہریانہ کے شہر گروگرام میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ سات روز تک مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔