کراچی وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سکھر کی زخمی اونٹنی "چاندنی" کے علاج کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی

عرفان علی عرفان علی

 کراچی وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سکھر کی زخمی اونٹنی


کراچی وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سکھر کی زخمی اونٹنی "چاندنی" کے علاج کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔


 سی ڈی آر ایس شیلٹر کے میڈیکل بورڈ نے چاندنی کی پچھلی دائیں ٹانگ کاٹنے اور جبڑے کی فوری جراحی کی سفارش کی، کیونکہ ٹانگ میں حس ختم ہوچکی ہے اور خون میں زہر پھیلنے کا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق چاندنی کو 19 ستمبر کو شدید زخمی حالت میں داخل کیا گیا تھا۔ ماہرین نے خون کی کمی، پانی کی کمی اور پیراسائٹس انفیکشن کو بنیادی مسائل قرار دیا۔ سرجری سے قبل اونٹنی کی حالت مستحکم کرنا ضروری ہے۔

وزیرِاعلیٰ نے تمام جدید ویٹرنری سہولتیں فراہم کرنے اور علاج کی مسلسل نگرانی کی ہدایت دی۔ سی ڈی آر ایس کی ٹیم چاندنی کی صحت یابی کے لیے خصوصی نگہداشت جاری رکھے ہوئے ہے۔