وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں

عدنان اطہر عدنان اطہر

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا ہے امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا ہے امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کہتے ہیں    امن وانصاف   معاشرے   کی بنیادی چیز ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  جمہوری ادارے پیچھے جائیں گے  انتہاپسند آگے آئیں گے۔

سماجی تنظیم سسٹین ایبل  سوشل ڈویلپمنٹ  آرگنائزیشن اور  سندھ اسمبلی کے اشتراک سے  دو روزہ قومی پارلیمانی کانفرنس ہوئی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ  2014  میں کراچی دنیا کا خطرناک  ترین شہر  تھا،، جو  200 نمبر پر آگیا ہے۔ اپنی لیڈر کو کھویاتو  امن کو ترجیح بنالیا۔

 سندھ کےاندر میں آپ کو کراچی میں بتاوں گا امن کےبغیر ڈیولپمنٹ نہیں ہوسکتی کراچی دوہزارتیرہ  چودہ دنیا کا چھٹا سب سے خطرنا ک  ملک قراردیا جاتا تھا

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری   نے کہا کہ انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ امن کا معاملہ بھی انصاف  سے جڑا ہوا  ہے ۔

 جب آپ انصاف پر مبنی معاشہرہ قائم کرتے ہوتو دوسری چھوٹی چھوٹی خامیاں ہوتی ہیں وہ ختم ہوتی ہیں اور روزگار اور دیگر مسئلے بھی کم ہوتا ہے

ن لیگی رہنما  احسن   اقبال کا کہنا تھا کہ  جمہوری اداروں سے اعتبار اٹھے گا،، تو  انتہا پسند آگے آئیں گے۔  مکالمہ تعصب وعصبیت کو مٹانے کا   موثر ذریعہ ہے۔

عدم برداشت اس معاشرے میں کہ دوسرے کو کم تر سمجھنا اس کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ پارلیمنٹرینز کو رول ماڈل بنناہوگا

کانفرنس کامقصدتمام سیاسی جماعتوں کویکجاکرکےملک میں یکجہتی اور امن کوفروغ دینا تھا۔