جامعہ کراچی میں پوائنٹ کی بس سے گرکر طالبہ جاں بحق ۔ طلباء کا احتجاج

جیوتی مہیشوری جیوتی مہیشوری

 جامعہ کراچی  میں پوائنٹ کی   بس سے گرکر طالبہ جاں بحق ۔ طلباء کا احتجاج


جامعہ کراچی  میں پوائنٹ کی   بس سے گرکر طالبہ جاں بحق ۔ طلباء کا احتجاج۔  صوبائی وزیر جامعات و تعلیمی بورڈ    کی ہدایت پر  وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی نے  تحقیقاتی  کمیٹی تشکیل دے دی۔

جامعہ کراچی میں سوشل  ورک ڈپارٹمنٹ کی   21 سالہ طالبہ  انیقہ سعید پوائنٹ سے اتر تے ہوئے  گری ،،،،تو ریورس ہوتی بس   کی زد میں آگئی۔

 زخمی طالبہ کو  قریبی اسپتال منتقل کیا گیا،، مگر وہ جاں بر نہ ہوسکی۔ طلبہ و طالبات نے حادثے کے خلاف   ایڈمن بلاک  کا  گھیراو کر کے   احتجاج کیا۔


کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد محمود  عراقی نے واقعے کی تحقیقات اور  طلبہ و طالبات کے  مطالبات کے حوالے سے کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا ۔


ڈاکٹر خالد محمود عراقی،  وی سی کراچی یونیورسٹی اس کے اوپر ایک تحقیقاتی کمیٹی ہوگی اور اس کے اندر دو طالب علم کو شامل کریں گے جو بھی والنٹیئر کرنا چاہیں، اس وقت وہ پوائنٹ میں موجود تھے وہ اس تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہوں

صوبائی وزیر جامعات و تعلیمی بورڈ محمد اسماعیل راہو فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔