نئی دہلی میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق — لال قلعہ کے قریب سی این جی سلنڈر پھٹنے کا واقعہ
نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت دہلی میں لال قلعہ کے قریب ایک پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی، جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کی وجہ سی این جی سلنڈر کا پھٹنا قرار دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور سیکیورٹی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے چکی ہیں۔
عینی شاہدین نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ اچانک ہوا اور اس کی شدت سے قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا