خیبرپختونخوا میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

خیبرپختونخوا میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس

خیبرپختونخوا میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس"



پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔


سہیل آفریدی نے کہا کہ منشیات کی لعنت جامعات تک پہنچ چکی ہے اور مزید غفلت کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔


وزیراعلیٰ نے منشیات کی ترسیل کے خلاف مربوط حکمت عملی اختیار کرنے اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت نتیجہ خیز کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضبط شدہ منشیات کو فوری طور پر تلف کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ مارکیٹ میں نہ آسکیں۔