سندھ حکومت نے کراچی میں چنگچی رکشوں کے روٹس کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنادی

عرفان علی عرفان علی

سندھ حکومت نے کراچی میں  چنگچی رکشوں کے روٹس کا جائزہ لینے کے لیے   کمیٹی بنادی

سندھ حکومت نے کراچی میں  چنگچی رکشوں کے روٹس کا جائزہ لینے کے لیے   کمیٹی بنادی۔   کمیٹی تین ہفتے میں  رکشوں کے روٹس کا   جائزہ لے گی۔


سندھ ہائی کورٹ میں  کراچی  کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے بتایا سندھ حکومت نے چنگچی رکشوں کے روٹس کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی کی  کمیٹی بنادی ہے۔

کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی  عدالت میں پیش کردیا۔سرکاری وکیل نے بتایا چنگچی رکشوں کے جائز مسائل کو قانون کے مطابق حل کیا جائے گا۔

عدالت نے سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد چنگچی رکشہ مالکان کی آئینی درخواست نمٹا دی۔

سندھ حکومت کو تین ہفتے  چنگچی رکشا  مالکان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے   صوبائی حکومت نے پہلے بارہ اور بعد  میں ترمیم کر کے تیس روٹس کو چنگی رکشوں کے لئے  بند کردیا۔

شہر بھر میں   ساٹھ  ہزار چنگچی رکشے چلتے ہیں۔پابندی سے چنگچی رکشہ چلانے والے غریب شہری متاثر ہورہے ہیں۔