اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر انہوں نے داخلی صورتحال، ملکی دفاع اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار پر روشنی ڈالی۔
اساتذہ اور طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو سراہا۔ انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پراپیگنڈا اور اصل حقائق سے آگاہ کیا جبکہ مس انفارمیشن پر طلبہ کے سوالات کے مدلل جوابات دیے۔
وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے کہا کہ دنیا نے مسلح افواج کے جواب کو بخوبی دیکھا، پاک افواج نے بھارتی فوج اور ان کی ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی۔ اساتذہ نے کہا کہ ہم پنجابی، پٹھان، سندھی یا بلوچی نہیں بلکہ سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔
طلبہ نے نشست کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور ابہام دور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں، پاک افواج ہم سے ہے اور ہم مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔