کوئٹہ: بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 2 جنوری 2026 کو مجموعی طور پر 52 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 66 افراد زخمی ہوئے۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے مطابق سب سے زیادہ حادثات قومی شاہراہ این-25 خضدار پر پیش آئے جہاں 16 حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے۔
این-50 ژوب پر 15 حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے جبکہ این-25 لسبیلہ میں 4 حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ این-25 پشین، این-65 سبی اور ایم-8 دشت پر 3،3 حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 10 افراد زخمی ہوئے۔
مزید برآں، این-25 وندر، این-40 نوشکی اور این-10 گوادر پر 2،2 حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ ایم-8 کیچ اور ایم-85 پنجگور پر بھی ایک ایک حادثہ رپورٹ ہوا جس میں 2 افراد زخمی ہوئے۔