بھارت کی جانب سے پاکستان سے جنگ بندی کے لیے امریکا سے مدد مانگنے کے حقائق سامنے آ گئے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بھارت کی جانب سے پاکستان سے جنگ بندی کے لیے امریکا سے مدد مانگنے کے حقائق سامنے آ گئے

بھارت کی جانب سے پاکستان سے جنگ بندی کے لیے امریکا سے مدد مانگنے کے حقائق سامنے آ گئے ہیں۔


منظرعام پر آنے والی دستاویزات نے دہلی کے سفارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔

دستاویزات کے مطابق 10 مئی کو بھارتی سفارتخانہ ٹرمپ انتظامیہ کی اہم شخصیات سے رابطے میں تھا۔

بھارت نے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف سے لابنگ فرم کی مدد سے رابطہ کیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق رابطے کا مقصد جنگ سے متعلق میڈیا کوریج پر بات چیت کرنا تھا۔

بھارتی صحافیوں نے انکشاف کیا کہ بھارت نے امریکی حکام سے رابطوں کے لیے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں۔