سندھ ہائی کورٹ کا ٹک ٹاکر حریم شا ہ کو اٹھارہ اپریل تک ایف آئی اے
کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم ۔ ریمارکس
دیئے حریم شاہ وطن واپس آکر انکوائری جوائن نہیں کرتیں،،، تو سندھ ہائیکورٹ اپنا
حکم نامہ واپس لے لے گی۔
سندھ ہائی کورٹ میں فضا عرف حریم شاہ کی ایف آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل
نے حریم شاہ کی بیماری سے متعلق ترکش زبان
میں میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرادیا۔جسٹس مبین لاکھو نے دریافت کیا حریم شاہ کو کیا بیمار لاحق ہے؟ کس چیز کا
کرارہی ہیں۔وکیل نے بتایا حریم شاہ ترکی میں لیو اسکوپی کا علاج کرارہی ہیں۔جسٹس
محمد اقبال کلہوڑو نے کہا میڈیکل سرٹیفکیٹ ترکش زبان میں جمع کرایا گیا ہے۔ ہمیں تو ترکش زبان نہیں آتی۔ آپ کو آتی ہے۔
وکیل نے کہا انہیں بھی نہیں آتی۔ عدالت کے پوچھنے پر بتایا کہ حریم شاہ کی طبعیت
ناساز ہے۔واپسی میں پندرہ سے بیس دن لگ سکتے ہیں۔عدالت نے کہا پہلے
ایک ہفتے ، پھر پندرہ بیس دن
اور اب ایک مہینے کی مہلت مانگی جارہی ہے۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوکر عدالتی حکم عدولی
کی گئی۔ہم نے رعایت دی ،اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکم ہی نہ مانے۔ ہم انہیں مزید رعایت نہیں دے سکتے۔عدالت نے حریم
شاہ کو اٹھارہ اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنے کا
حکم دے دیا۔