امریکا: پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی فارن افئیرز کمیٹی کے چیئرمین برائن ماسٹ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستانی سفیر نے پاک-امریکہ تعلقات میں برائن ماسٹ کی قیادت اور مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ سال 2026 کو عمل کا سال ہونا چاہیے۔
پاکستان نے انسدادِ دہشت گردی میں تعاون بڑھانے کے لیے امریکی حمایت مانگی۔
پاکستانی سفیر نے برائن ماسٹ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔