مشعال حسین ملک کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ملکی مسائل کو باہمی افہام و تفہیم اور ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔