امریکا نے وینزویلا کے تیل کی برآمدات سے منسلک دو آئل ٹینکرز کو ضبط کر لیا۔
ماسکو نے امریکی فورسز کی جانب سے روسی پرچم بردار ٹینکر کو ضبط کرنے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جہاز پر موجود روسی شہریوں کے ساتھ مناسب سلوک کیا جائے اور انہیں واپس جانے کی اجازت دی جائے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق تیل بردار جہاز نے جعلی پرچم کا استعمال کیا، جبکہ روسی بحری جہاز کے عملے کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تیل کمپنیوں کے سربراہان رواں ہفتے وائٹ ہاؤس آئیں گے اور ضرورت پڑنے پر آئل ورکرز کے تحفظ کے لیے فوج بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
ترجمان نے وینزویلا میں انتخابی ٹائم ٹیبل پر بات کو قبل از وقت قرار دیا اور کہا کہ گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشنز ٹیبل پر ہیں، تاہم پہلا آپشن ہمیشہ سفارتکاری ہوتا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے عبوری حکام سے رابطے میں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی پرچم بردار ٹینکر "مارینیرا" کو تقریباً دو ہفتے کے تعاقب کے بعد آئس لینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان روکا گیا۔
آپریشن میں برطانوی رائل نیوی نے فضائی اور بحری معاونت فراہم کی۔
نشریاتی ادارے کے مطابق دوسرا ٹینکر "ایم ٹی صوفیہ" غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور اسے کیریبین میں ضبط کیا گیا۔