الیکشن کمیشن انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے، اعلامیہ

عرفان علی عرفان علی

الیکشن کمیشن انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے، اعلامیہ

الیکشن کمیشن انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے، اعلامیےکے مطابق
اکا دکا واقعات سے انکار نہیں، تدارک کیلئے متعلقہ فورمز موجود ہیں، 
الیکشن کمیشن کی جانب سے شکایات پر فوری فیصلے کیے جارہے ہیں، 
مشکلات  کے باوجود   انتخابی عمل پرامن اور منظم رکھنے میں کامیاب رہے،
انتخابات ایک بہت بڑا آپریشن تھا جسے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا، 
ای ایم ایس نے آر اوز کے دفاتر میں تسلی بخش کام کیا، 
موبائل سروس کی بندش سے پریذائیڈنگ افسران الیکٹرونک ڈیٹا بھیجنے سے قاصر رہے، 
معمول کی کوارڈینیشن اور نقل و حمل کو موبائل سروس کی بندش نے بری طرح متاثر کیا،
2018انتخابات کا پہلا نتیجہ اگلے روز صبح 4 بجے موصول ہوا تھا، اعلامیے کے مطابق
اس مرتبہ پہلا نتیجہ رات2بجے موصول ہوا،
کچھ حلقوں کے علاوہ انتخابات کے نتائج ڈیڑھ دن میں مکمل کیے گئے، 
2018کے انتخابات میں نتائج کی تکمیل میں3 روز لگے تھے،

کچھ حلقوں میں نتائج کی تاخیر سے کسی مخصوص سیاسی جماعت کو فائدہ یا نقصان نہیں پہنچا،