کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں پولیس نے زنجیروں میں جکڑی ایک خاتون کو بازیاب کرا لیا۔

عمران عمران

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں پولیس نے زنجیروں میں جکڑی ایک خاتون کو بازیاب کرا لیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں پولیس نے زنجیروں میں جکڑی ایک خاتون کو بازیاب کرا لیا۔ واقعہ مددگار ون فائیو پر موصول ہونے والی اطلاع کے بعد سامنے آیا۔ 


پولیس کے مطابق مددگار ون فائیو کی اطلاع پر پولیس ٹیم ڈیفنس فیز فائیو میں واقع ایک رہائشی عمارت پہنچی، جہاں عمارت کی تیسری منزل پر موجود فلیٹ کا دروازہ توڑا گیا۔ کمرے کے اندر ایک خاتون کو زنجیروں سے بندھا ہوا پایا گیا، جسے زنجیر کاٹ کر بازیاب کرا لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون شیریں جناح کالونی کی رہائشی ہے، جسے اس کے سابق شوہر نے بچوں کے خرچے کے بہانے گھر بلایا تھا۔ ملزم نے خاتون کو زنجیروں سے باندھ کر فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔