وزیر اعظم عمران خان نے کہاہےکہ میں سیدھا امریکہ کا نام لیتا ہوں اپوزیشن کے
ساتھ مل کر سازش کی ہے اور ان کی ساری کوشش جمہوریت یا ملک کیلئے نہیں تھی،پاکستان
کے اندر ایک بہت بڑی تبدیلی آ گئی ہے،
ان کا کہناتھاکہ ن چوروں اور امریکا کی سازش کے خلاف ساری قوم آج اکٹھی ہے اور
چیلنج کرتا ہوں ن لیگ اب پنجاب میں ضمنی یا کوئی بھی انتخاب جیت کر دکھا دےبھاگنے
والے ہر بجٹ سے پہلے میرے پاس فنڈز لینے آتے تھے،ان سے ملاقات سے پہلے میں دو گولیاں
ڈسپرین کی لیتا تھا،
عمران خان نے کہاکہ امریکا نے کہا پاکستان کے پاس تعلقات صرف تب اچھے ہوں گے
اگر عمران خان کو فارغ کریں گے،اگر خط سامنے لاتے تو او آئی سی کا اجلاس متاثر ہو
جاتا،اسٹیبلشمنٹ کہہ رہی ہے ہم نیوٹرل ہے بہت اچھی بات ہے،*میں نے اسٹیبلشمنٹ سے
کوئی راستہ نکالنے کی کوئی درخواست نہیں کی تھی*
وزیراعظم عمران خان کا منحرف ہونے والے ارکان کو ٹکٹ نہ دینے کا
اعلان،انتخابات ہار جاوں گا ان کو ٹکٹ نہیں دوں گا،