کراچی: کورنگی میں حادثہ، اسکول پرنسپل جاں بحق

عمران عمران

کراچی: کورنگی میں حادثہ، اسکول پرنسپل جاں بحق

کراچی: کورنگی میں حادثہ، اسکول پرنسپل جاں بحق

کورنگی چار نمبر میں صبح کے وقت منی بس کی ٹکر سے اسکول پرنسپل سمیرا جاں بحق ہوگئیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب متوفیہ اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار تھیں۔

حادثے کے نتیجے میں سمیرا کا شوہر اور بیٹا بھی زخمی ہوئے۔

بس ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے بعد ازاں اسے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 33-ڈی کی رہائشی تھیں۔

لواحقین قانونی کارروائی کے بغیر لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔