کراچی ، عرفان علی
پاکستانی سمندری حدود میں ایک اور جہاز پھنس گیا۔
پنامہ کے جہاز کو ٹگ بوٹ نے
محفوظ مقام پر پہنچایا۔ موسم کے
باعث سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے آپریشن میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا
ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ پنامہ کا ایل پی جی گیس ٹینکر یوڈلا کراچی سے
باون ناٹیکل مائیلزپرخراب ہوگیا
تھا۔تیزہواؤں اوراونچی لہروں کےباعث جہازکا انجن خراب ہوا ،، تو جہاز مکمل توازن کھوبیٹھا۔ ٹوئٹ پیغام میں ان
کا کہنا ہے کہ جہازکے دونوں لنگرتیزہواؤں
اوراونچی لہروں کا دباؤ برداشت نہ کرسکے۔
جہاز کے کپتان نے کےپی ٹی کنٹرول
ٹاورسےبروقت رابطہ کیا۔ جہازکوکےپی ٹی ٹگ بوٹ نے رسہ کی مددسے محفوظ مقام پرمنتقل
کردیا۔جہاز چودہ اگست کی صبح چار
بجےپاکستانی حدودمیں داخل ہوا تھا۔
دوسری جانب موسم کی تبدیلی کی وجہ سے سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹینگ سیون سیون سے ٹگ بوٹ
تک گیارہ سو میٹر آئرن وائر باندھنے کا کام مکمل نہ ہوسکا۔ سپورٹ
اورجہازکوگھسیٹنےکےآپریشن کےدوران رسہ اورآئرن وائرکی مدد لی جائے گی۔ حکام کے
مطابق ممکنہ طورپرپہلےمرحلےمیں جہازکیلئےمنگوائی گئی کرین شپ بارج کونکالنےکی کوشش
کی جائے گی۔ شپ بارج گیارہ اگست
کوجہازپررسہ باندھنےکےدوران ساحل پرریت میں پھنس گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ انیس
اگست کوکرین شپ کو ممکنہ طورپرگھسیٹا
جائے گا۔ انیس اور بیس جولائی کی درمیانی
شب بحری جہازسی یو پر آکر پھنس گیا تھا۔