کوئٹہ: پرنس روڈ کے قریب پلازہ میں خوفناک آتشزدگی
کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ کے قریب واقع ایک پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جسے بجھانے کے لیے امدادی ٹیمیں مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں۔
مقامی افراد اور پی ڈی ایم اے اہلکار بھی ریسکیو کارروائیوں میں سرگرم ہیں۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کے مطابق آگ پر 5 گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا۔
مارکیٹ میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور گارمنٹس کی دکانیں موجود ہیں۔
دکانوں میں لیتھیم بیٹریاں بھی رکھی گئی تھیں جس سے آگ مزید شدت اختیار کر گئی۔
مارکیٹ میں موجود چوکیداروں کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا۔
امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے اور مزید نقصان سے بچانے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔