سانگھڑ واقعے پر سینیٹر قرۃالعین مری کی پریس کانفرنس

عمران عمران

سانگھڑ واقعے پر سینیٹر قرۃالعین مری کی پریس کانفرنس


سانگھڑ: چوٹیاری میں غریب بچی شاد بانو ملاح کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر قرۃالعین مری نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دل دہلا دینے والا سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔  


- سینیٹر قرۃالعین مری نے کہا کہ "بیٹیاں ہم سب کی ہیں، کسی کے ساتھ بھی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔" انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ معاشرے میں انصاف قائم ہو۔  

- انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیاں ایسے معاشرے میں پروان چڑھ رہی ہیں جہاں تحفظ کا فقدان ہے، تو سوال یہ ہے کہ ہم انہیں کیسا مستقبل دے رہے ہیں؟  

- واقعے کے بعد متاثرہ بچی اور اس کے اہل خانہ شدید خوف میں مبتلا رہے اور حقیقت بیان کرنے سے ڈرتے رہے۔ سینیٹر نے بتایا کہ وہ مسلسل متاثرہ خاندان کے رابطے میں رہیں اور انہیں یقین دلایا کہ انصاف فراہم کیا جائے گا۔  

- قرۃالعین مری نے کہا کہ ملک کا ہر باشعور فرد اس واقعے پر رنجیدہ ہے اور معاشرے کے ہر فرد کو بچی کو انصاف دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔  

- انہوں نے اداروں سے امید ظاہر کی کہ متاثرہ بچی کو انصاف ملے گا اور ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔  

- سینیٹر نے مزید کہا کہ وہ اور شازیہ عطا مری متاثرہ بچی کے ساتھ کھڑی ہیں اور اس کا مکمل علاج کروایا جائے گا۔