صدر آصف زرداری کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

صدر آصف زرداری کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ

صدر آصف زرداری کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ صدر 29 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں قیام کریں گے۔

صدر آصف زرداری کے ہمراہ ایک وفد بھی متحدہ عرب امارات جائے گا۔

دورے کے دوران صدر متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع و سلامتی اور عوامی روابط پر بات چیت ہوگی۔

باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔