بھارت کا یومِ جمہوریہ، مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بھارت کا یومِ جمہوریہ، مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ

بھارت کا یومِ جمہوریہ، مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ

سرینگر/اسلام آباد: 26 جنوری کو بھارت میں یومِ جمہوریہ منایا جا رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

26جنوری 1950 بھارتی آئین کے جبری نفاذ کی یاد دہانی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا تھا۔

بھارتی آئین کا جبری اطلاق کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی صریح نفی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل شٹر ڈاؤن اور پُرامن احتجاج کیا جا رہا ہے۔

آرٹیکل 370 اے کی منسوخی کے بعد کشمیری عوام کی جدوجہد مزید واضح ہو گئی ہے۔

لاک ڈاؤن، بلیک آؤٹ اور گرفتاریاں بھارتی جبری اقدامات کا ثبوت ہیں۔

پاکستان نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل سے مشروط ہے۔