چین کی جانب سے پاکستان کیلئے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ کراچی پہنچ گئی
کراچی: چین کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ بذریعہ بحری جہاز کراچی پہنچا دی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کھیپ میں 1000 سلیپنگ بیگز، 14 ہزار خیمے اور 12 ہزار کمبل شامل ہیں۔
امدادی سامان کو ٹرکوں کے ذریعے این ڈی ایم اے کے کراچی ویئرہاؤس منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اس سے قبل 26 دسمبر 2025 کو چین کی تیسری امدادی کھیپ پاکستان پہنچی تھی، جس میں کشتیاں، خیمے اور 8 ہزار کمبل شامل تھے۔