میئر کراچی مرتضی وہاب نے نئے سال کو ترقی کا سال قرار دے دیا

صبانور صبانور

میئر کراچی مرتضی وہاب نے  نئے سال کو ترقی کا سال قرار دے دیا

میئر کراچی مرتضی وہاب نے  نئے سال کو ترقی کا سال قرار دے دیا۔ کہتے ہیں  شہر میں بڑی شاہراہوں کے ساتھ اندرونی گلیاں، پارکس اور پلے گراؤنڈز بنتے ہوئے نظر آئیں گے

میئر کراچی مرتضی وہاب  نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکوں کا افتتاح کر دیا

میئر کراچی کا کہنا تھا پارک   میں جاگنگ ٹریک، بچوں کے جھولے، گرین ایریاز اور  لکڑی کی جدید بینچز نصب کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا   رواں سال شہر میں بڑی شاہراہوں کے ساتھ اندرونی گلیاں، پارکس اور پلے گراؤنڈز بنتے ہوئے نظر آئیں گے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا  سانحہ گل پلازہ پر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں  ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے مؤثر حکمت عملی بنائی جائے گی۔