پاک بحریہ اور محکمہ
کسٹمز نے بلوچستان کے ساحل کے قریب کارروائی کر کے شراب کی ساڑھے چار ہزار سےز
ائد بوتلیں ضبط کرلیں۔ عالمی مارکیٹ میں ان کی
مالیت سا ت کروڑ روپے ہے۔
پاک بحریہ اور محکمہ
کسٹمز ،،،،انسداد منشیات آپریشن کے لئے
متحرک۔خفیہ اطلاع پر بلوچستان کےساحل کے
قریب مشترکہ آپریشن کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کےمطابق آپریشن کے دوران شراب کی4600 بوتلیں ضبط
کرلی ،، جن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 7 کروڑ روپے ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے
کہ منشیات کی
اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاکستان نیوی کی سمندرمیں مؤثرنگرانی کانتیجہ ہے۔
ترجمان کے مطابق منشیات کی روک تھام کے لئے پاکستان نیوی متحرک ہے۔ منشیات قانونی کاروائی
کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کرد ی گئی۔