محرم الحرام کے جلوسوں میں حضرت عباس علمدار سے منسوب عَلم بطور زیارت نکالا جاتا ہے


محرم الحرام کے جلوسوں میں حضرت عباس علمدار سے منسوب عَلم بطور زیارت نکالا جاتا ہے

کراچی، عرفان علی

محرم الحرام کے جلوسوں میں حضرت عباس علمدار سے منسوب عَلم بطور زیارت نکالا جاتا ہے۔ یہ علم امام حسین نے اپنے بھائی حضرت عباس کو اپنی سپاہ کا سالار بنا کر عطا کیا ۔ایسے ہی جیسے نبی اکرم نے جنگوں میں حضرت علی کو علم عطا کیا۔ جس کی یاد میں عزادار شبیہہِ عَلم تیار کرتے ہیں

شبیہہ عَلمِ حضرت عباس ہر جلوس اور عزاء خانے کی شان سمجھا جاتا ہے۔ یہ کربلا میں حق کے سپہ سالار اور امام حسین کے بھائی حضرت عباس علمدار سے منسوب ہے۔ اس کی تیاری میں بانس پر دھات کا پنجہ لگایا جاتا ہے۔ امام حسین کی بیٹی بی بی سکینہ کے لئے پانی لاتے ہوئے کربلا میں حضرت عباس کے بازو قلم ہوئے ۔ پنجے کے ساتھ مشک سکینہ بھی لگائی جاتی ہے، اس پنجے کو ان کے ہاتھ سے ہی منسوب کیا جاتا ہے۔

پنجے کے نیچے کا حصہ پٹکا کہلاتا ہے۔ یہ عام طور پر ریشمی یا مخملی کپڑے سے تیار کیا جاتا ہے  اس پر کڑھائی کر کے حضرت عباس اور اہلیبیت رسول کے نام لکھے جاتے ہیں۔دنیا بھر میں عزادار اپنے اپنے انداز سے شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کرتے چلے آرہے ہیں۔ کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں عزادار امام حسین اور ان کے ساتھیوں سے منسوب چیزوں کی شبیہہ بنا کر انہیں بطور زیارت پیش کرتے ہیں۔ شہدائے کربلا کو اور اِس طریقے سے کربلا کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔