کراچی میں محرم الحرام کے سلسلے میں عزاداری کے ساتھ نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہیں


کراچی میں محرم الحرام کے سلسلے میں عزاداری کے ساتھ نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہیں

 کراچی ، عرفان علی

کراچی میں محرم الحرام کے سلسلے میں عزاداری کے ساتھ نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔شہر بھر کے مختلف امام بارگاہوں میں دس محرم کے مرکزی جلوس کی تیاریوں اور مجالس کا سلسلہ صبح تک جاری  رہتا ہے۔عزاداروں کی خدمت کے لئے جگہ جگہ لگائے گئے سبیلوں پر خواتین اور بچے بھی فرائض انجام دیتی ہیں۔

محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر میں عزاداری کے ساتھ ساتھ نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے،جگہ جگہ سبیلیں لگا کر عزاداران حسین ؑ کو نذر و نیاز تقسیم کیا جارہا ہے،

نیاز کے ساتھ جناب علی اصغر اور بی بی سکینہ کے نام کی سبیلیں بھی لگائی جاتی ہیں،

حق و باطل کے لئے مرنے جینے کا عملی مظاہرہ، واقعہ کربلا، نواسہ رسول اور شہدائے کربلا کی یاد میں نو اور دس محرم کو مجالس، جلوسوں کے ساتھ جگہ جگہ لنگر اور نیاز کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع رہتا ہے ، یہ سلسلہ اتنا ہی قدیم ہے جتنا قدیم مجالس اور جلوس کا اہتمام ہے۔

عزاداروں کی خدمت کے لئے خواتین اور بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے،

نمائش چورنگی سمیت شہر کے بڑے امام بارگاہوں پرمجالس کے ساتھ سبیلوں پر نذر ونیاز اور پانی پلانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے،

سیدالشہداء کربلا کی یاد میں کئی سو سال سے جاری نذر و نیاز کے اس سلسلے مکتبہ فکر کے لوگ بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں۔