وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے ملک میں انٹروینشنل ریڈیالوجی میں سندھ سب سے آگے ہے

عمران عمران

 وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا ہے ملک میں انٹروینشنل ریڈیالوجی میں سندھ  سب سے آگے ہے


وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا ہے ملک میں انٹروینشنل ریڈیالوجی میں سندھ  سب سے آگے ہے۔  جناح اسپتال کراچی  میں جدید انٹروینشنل ریڈیالوجی کے سسٹم لگائے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے  انٹروینشنل ریڈیولاجی سوسائٹی آف پاکستان کی  نویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا  جناح اسپتال  میں کینسر  کے بغیر درد   اور غیر جراحی علاج کی جدید سہولت  موجود ہے۔ اگست دوہزار چوبیس میں  جناح اسپتال میں  جدید ترین سائبر نائف کا آغاز ہوا۔  دوہزار بارہ سے  جناح اسپتال دنیا کا واحد مرکز ہے جو سائبر نائف اور ٹوموتھراپی ٹیکنالوجیز کے ذریعے مفت کینسر کا علاج فراہم کر رہا ہے۔ جے پی ایم سی  میں آنکولوجی کی بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کو ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینوں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔