مینار پاکستان پر ٹک ٹاک خاتون عائشہ اکرام کے ساتھ پیش آنے والے بدترین واقعے کے بعد انکا پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

مینار پاکستان پر ٹک ٹاک خاتون عائشہ اکرام کے ساتھ پیش آنے والے بدترین واقعے کے بعد انکا پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

چہرہ ویب ڈیسک

مینار پاکستان پر ٹک ٹاک خاتون عائشہ اکرام کے ساتھ پیش آنے والے بدترین واقعے کے بعد انکا پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

متاثرہ ٹک ٹاک عائشہ اکرام نے اس معاشرے میں بسنے والے ان افراد سے سوال کیا ہےکہ میرا قصور کیا تھا آخر میرے ساتھ کیوں ایسا غیر انسانی رویہ اختیار کیاگیا میں نے آپ لوگوں کا کیا بگاڑا تھا جو میرےساتھ یہ سب کچھ کیاگیا کیا اس معاشرے میں انسان اپنی مرضی سے سانس بھی نہیں لے سکتا۔

اس سے قبل لاہور کے گریٹر پارک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا ، 400افراد نے ٹک ٹاک خاتون سے بدتمیزی کی تھی۔ انکے کپڑے پھاڑ ڈالےاور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے ۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 14 اگست جشن آزادی کے دن لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں پیش آیا تھا ٹک ٹاک عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پر موجود تھیں اور اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز تیارکررہی تھیں اچانک اوباش کے ایک گروہ نے ان پر ہلہ بول دیا ان کے کپڑے پھاڑ دیئے خاتون کو ہوا میں اچھاتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نہ سنی ،خاتون کی بڑی مشکل سے ان افراد سے جان چھوٹی ۔

اس بد تہذیبی کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیامیں وائرل ہوتے ہی انتظامیہ  حرکت میں آئی اور چار  سو افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مقدمے میں سر عام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی  ہیں۔