سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن شیری رحمٰن نے گرین ٹیکسانومی کو وقت کی اہم ضرورت قراردیاہے

عمران عمران

 سینٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی  کی چیئرپرسن شیری رحمٰن نے گرین ٹیکسانومی کو وقت کی اہم ضرورت قراردیاہے


سینٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی  کی چیئرپرسن شیری رحمٰن نے گرین ٹیکسانومی کو وقت کی اہم ضرورت قراردیاہے۔کہتی ہیں غیرملکی خریداراہماری مصنوعات کوماحول دوست طریقے کے معیار پر جانچتے ہیں۔  

اسٹیٹ بینک میں گرین ٹیکسانومی اورماحولیاتی تبدیلی پر بیٹھک ہوئی۔چیئرپرسن   سینٹ  قائمہ کمیٹی برائے  موسمیاتی تبدیلی   شیری رحمٰن  نے  سربراہی کی۔

میڈیاکوبریفنگ میں   شیری رحمٰن نے بتایاکہ 25مارچ کواسٹیٹ بینک،، ورلڈبینک کے تعاون سے تیارکردہ مسودہ پیش کرے گا۔

اسے  مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کے ساتھ  ساتھ،،، صوبائی اور ضلعی سطح پر عمل درآمد کرانے کی بھی  ضرورت ہے۔


شیری رحمٰن نے بتایاکہ ٹیکسانومی  ملکی  ایکسپورٹ کی ضرورت بن چکی ہے ۔بیرون ملک میں ہماری مصنوعات گرین ٹیکسانومی کے معیار پر جانچی جاتی ہے۔

شیری رحمٰن نے کہاکہ کیپٹوپاور پلانٹ بوجھ بنے ہوئے ہیں ۔متبادل توانائی کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔